اسلام آباد۔24اگست (اے پی پی):وفاقی حکومت نے وفاقی سرکاری ملازمین کے زیر تعلیم بچوں کیلئے وظائف کےاجرا ءکا اعلان کر دیا ہے۔ گزشتہ روز جاری سرکلر کے مطابق گریڈ ایک سے گریڈ 22 تک کے وفاقی سرکاری ملازمین کے زیر تعلیم بچوں کو مالی سال 25۔2024 کے دوران کلاس پنجم سے یہ وظائف دیئے جائیں گے۔
سرکلر کے مطابق گریڈ 1سے 4 تک کے ملازمین کے بچوں کو پانچویں جماعت سے ، گریڈ 5سے 16 تک کے ملازمین کے بچوں کو جماعت ششم سے جبکہ گریڈ 17 سے 22 تک کے ملازمین کے بچوں کو گیارویں جماعت سے یہ وظائف دیئے جائیں گے جبکہ حفظ اور میرٹ پر گریڈ 1 سے 22 تک کے ملازمین کے بچے ان وظائف کیلئے اہل ہوں گے۔
سرکلر کےمطاب24۔ 2023دوران 20 سال سے کم عمرقرآن حفظ کرنے والے بچوں کو کیش ایوارڈ دیا جائیگا۔ اسی طرح وفاقی ملازمین کے 80فیصد سے زائد نمبر حاصل کرنے والے بچوں کو بھی کیش ایوارڈ دیا جائیگا ۔
سرکلر کے مطابق پاکستان پوسٹ آفس ، پی ٹی سی ایل ، پاکستان ریلوے ، نادرا ، خود مختار اور نیم خود مختار اداروں ، بینکوں اور کارپوریشنوں اور جنہیں دفاعی لاگت سے ادائیگیاں کی جا رہی ہوں وہ ان وظائف کیلئے اہل نہیں ہوں گے ۔ان وظائف کے حصول کیلئے درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 31اکتوبر مقرر کی گئی ہے ۔