حکومت کا (پیر کو) ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں رکھنے کا فیصلہ’ وزارت داخلہ

110

اسلام آباد ۔ 17 مارچ (اے پی پی) حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ (آج) پیر کو ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ اتوار کو وزارت داخلہ کی جانب سے جاری شدہ نوٹیفیکشن کے مطابق حکومت نے یہ فیصلہ نیوزی لینڈ میں شہید اور شدید زخمی ہونے والے افراد کے خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر کیا گیا۔ یاد رہے کہ جمعہ کو نیوزی لینڈ کے علاقے کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر دہشتگرد حملوں میں9 پاکستانیوں سیمت50افراد جاں بحق ہوئے۔