اسلام آباد ۔ 26 جون (اے پی پی)حکومت نے عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعا ت کی قیمتوں پر نظرثانی کافیصلہ کیاہے جس کااطلاق 26 جون 2020ءسے ہوگا۔وزارت خزانہ کی طرف سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق نظرثانی شدہ قیمتوں کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 25.58 روپے کااضافہ کیا گیاہے جس کے بعد فی لیٹرپیٹرول کی قیمت 100.10 روپے ہوگئی ہے۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 21.31 ، کیروسین آئل کی قیمت میں 23.50 روپے، لائیٹ ڈیزل کی قیمت میں 17.84 روپے کااضافہ کردیا گیاہے، نئی قیمتوں کے بعد لائٹ ڈیزل کی قیمت 101.46 روپے، کیروسین آئل 59.06 اورلائیٹ ڈیزل کی قیمت 55.98 روپے ہوگئی۔