لاہور۔16مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کا کام بزنس چلانا نہیں، پالیسی بنانا ہے، اداروں کو چلانے کیلئے نجی شعبے کو آگے آنا ہو گا، پاکستانی شہریت حاصل کر کے بہت اچھا لگ رہا ہے۔
ہفتہ کو یہاں الیکشن کمیشن آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے اداروں کی نجکاری کے حوالہ سے کہا کہ قومی ایئر لائن پی آئی اے کی نجکاری سب سے پہلے ہو گی،وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت کا کام بزنس چلانا نہیں، پالیسی بنانا ہے، اداروں کو چلانے کیلئے نجی شعبے کو آگے آنا ہو گا۔
واضح رہے کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کےسینیٹ کے الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے گئے ہیں۔مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے محمد اورنگزیب کے سینیٹ کی جنرل نشست کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔