اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے ترجمان و معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ نااہل درباریوں نے اس سے قبل کورونا وائرس کی وبا پر پروپیگنڈہ کیا،وبا کے بعد اب ڈینگی پر بھی پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل میں کہا ۔
انہوں نے کہا کہ نااہل درباری آقاؤں کی خوشنودی کیلئے بیماریوں اور اموات پر بھی سیاست کر رہے ہیں،نااہل شریفوں نے صرف کرپشن میں مہارت حاصل کی، ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ شہباز شریف ماڈل صرف کرپشن کی درسگاہوں میں پڑھایا جا سکتا ہے، بیماری اور اموات پر گھٹیا سیاست شرمناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کورونا کی طرح ڈینگی پر قابو پانے کیلئے بھی ہرممکن کوشش کر رہی ہے، اب کی بار بھی پروپیگنڈہ کرنے والوں کو ہزیمت اٹھانی پڑے گی۔