حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد

راولپنڈی۔ 26 جنوری (اے پی پی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، قوم کو شریفوں، زرداریوں اور ان کے ایجنٹوں سے خطرہ ہے، عمران خان کی دیانتداری پر انگلی نہیں اٹھاسکتا، عثمان بزدار5 فروری کو لال حویلی میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی جلسے میں شریک ہوں گے۔ اتوار کو راولپنڈی میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے …

راولپنڈی۔ 26 جنوری (اے پی پی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، قوم کو شریفوں، زرداریوں اور ان کے ایجنٹوں سے خطرہ ہے، عمران خان کی دیانتداری پر انگلی نہیں اٹھاسکتا، عثمان بزدار5 فروری کو لال حویلی میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی جلسے میں شریک ہوں گے۔ اتوار کو راولپنڈی میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکومت کے بارے میں افواہیں پھیلائی جارہی ہیں، حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، عمران خان اور عثمان بزدار کہیں نہیں جا رہے، انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول کرنے کے لئے منتخب افراد کی کمیٹی ہونی چاہیے، انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے جن کو بوتل میں عمران خان کی قیادت میں بند کریں گے، ایک سوال پر شیخ رشید نے کہا جو وزیراعلیٰ پنجاب سے ناراض ہیں وہ جلد مان جائیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ شریفوں اور زرداریوں کو خطرہ ہے، ملک کو چوروں اور ڈاکوو¿ں نے نوچا ہے، انہوں نے کہا عمران خان کی ایمانداری کی قسم کھا سکتاہوں، وہ دیانتدار ہیں۔ وفاقی وزیر نے راولپنڈی میں آئی ٹی یونیورسٹی بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی واحد شہر ہوگا جس میں 4 یونیورسٹیاں ہوں گی، انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار 5 فروری کو لال حویلی میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی جلسے میں شریک ہوں گے۔