کوئٹہ۔ 15 اگست (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ایوب سپورٹس کمپلیکس کوئٹہ میں 77 ویں جشن آزادی انٹر سکول ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں شرکت کی اور فائنل میچ دیکھا صوبائی وزراء بخت محمد کاکڑ ، میر عاصم کرد گیلو، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ ،سیکریٹری سپورٹس طارق قمر بلوچ اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس یاسر خان بازئی بھی اس موقع پر موجود تھے وزیراعلیٰ نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کھیلوں کے میدان آباد کرے گی اور نوجوانوں کو کھیلوں کے بھرپور مواقع فراہم کرے گی تاکہ ہمارے نوجوان کھیل کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں
انہوں نے اس موقع پر متعلقہ حکام کو جلد گرلز ہاکی ٹورنامنٹ منعقد کرنے کی ہدایت بھی کی وزیراعلیٰ سے ٹورنامنٹ کی فاتح اور رنر اپ ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز نے ملاقات بھی کی وزیراعلیٰ نے فائنل میچ کی فاتح اور رنر اپ ٹیموں کی کھلاڑیوں کو ہاکی کا تحفہ بھی دیا اور سکولوں کے سپورٹس اینڈ فزیکل ایجوکیشن ٹیچرز کوسونیرز بھی دیے تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز نے وزیر اعلیٰ کے ہمراہ گروپ تصاویر بھی لی واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کا فائنل مقابلہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سٹاف کالج اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کلی سملی کے مابین منعقد ہوا جس میں فتح گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کلی سملی کو حاصل ہوئی۔