اسلام آباد۔19مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی حکومت کی اولین ترجیح غریب ، پسماندہ اور بے گھر لوگوں کو شیلٹر فراہم کرنا ہے، حکومت عام آدمی کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کیلئے کئی فلاحی منصوبے شروع کیے ہوئے ہیں ۔
جمعہ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان ہائو سنگ پروگرام کے تحت نہ صرف غریب افراد کو شیلٹر ملے گا بلکہ تعمیراتی شعبے سے وابستہ مختلف صنعتوں میں بہتری آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ گھروں کی تعمیر کے ان منصوبوں سے بے گھر لوگوں کو سستی رہائشی سہولیات میسر ہوں گی اور بڑے شہروں پر آبادی کے بڑھتے ہوئے بوجھ کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ نیا پاکستان ہائو سنگ پروگرام معاشرے کے پسماندہ طبقوں کے لئے انتہائی فائدہ مند ہے ، اب اگر کوئی شخص بھی تھوڑی سی زمین کا مالک ہے تو وہ مکان کی تعمیر کے لئے بینک سے قرض حاصل کرسکتا ہے۔
پی ٹی آئی کی زیرقیادت حکومت عام لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لئے مصروف عمل ہے، متوسط طبقہ اور تنخواہ دار افراد اس رہائشی سکیم سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔