اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے سمندری امور سید علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کی بہتر حکمت عملی کی وجہ سے معشیت بہتر ہو رہی ہے اور 2020 اقتصادی ترقی اور استحکام کا سال ہوگا۔ انہوں نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے …
حکومت کی بہتر حکمت عملی کی وجہ سے معشیت بہتر ہو رہی ہے، سید علی حیدر زیدی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے سمندری امور سید علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کی بہتر حکمت عملی کی وجہ سے معشیت بہتر ہو رہی ہے اور 2020 اقتصادی ترقی اور استحکام کا سال ہوگا۔ انہوں نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ عام انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کرے گی۔ حیدر زیدی نے کہا کہ فلاحی منصوبے ، ٹھوس اقدامات اور ملکی مفاد کے لئے شب و روز محنت سے ظاہر ہو رہا ہے کہ آئندہ 10 سالوں میں بھی عمران خان پاکستان کے وزیر اعظم ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی متحرک قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔انہوں نے کہا کہ بد عنوانی کے معاملات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا گیا اور جو بھی بدعنوانی میں ملوث ہے ، ان سے لوٹا ہوا قومی خزانہ بازیاب کرنے کے لئے سزا دی جائے گی۔ زیدی نے کہا کہ حکومت مختلف معاملات پر کھلے عام اور بے خوف وخطر نکتہ چینی کا اظہار کر رہے ہیں جو جمہوریت کا حسن ہے اور اختلاف رائے پارلیمانی سیاست کا حصہ ہے۔








