حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کے نتیجے میں ملکی برامدات کو فروغ ملاہے،وزیرمملکت رانامحمدافضل

اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی) خزانہ امور کے وزیرمملکت رانامحمدافضل نے کہاہے کہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کے نتیجے میں ملکی برامدات کو فروغ ملاہے۔روپے کی قدر میں حالیہ کمی اور ملکی معیشت کی موجودہ صورتحال سے متعلق پارلیمنٹ ہاﺅس میں انہوں نے کہاکہ حکومت کی موثر حکمت عملی کے باعث نہ صرف براہ راست سرمایہ کاری میں بلکہ ترسیلات زر میں بھی اضافہ ہواہے۔انہوں نے کہاکہ …

اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی) خزانہ امور کے وزیرمملکت رانامحمدافضل نے کہاہے کہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کے نتیجے میں ملکی برامدات کو فروغ ملاہے۔روپے کی قدر میں حالیہ کمی اور ملکی معیشت کی موجودہ صورتحال سے متعلق پارلیمنٹ ہاﺅس میں انہوں نے کہاکہ حکومت کی موثر حکمت عملی کے باعث نہ صرف براہ راست سرمایہ کاری میں بلکہ ترسیلات زر میں بھی اضافہ ہواہے۔انہوں نے کہاکہ زرمبادلہ کے ذخائر جو دوہزار تیرہ میں سات ارب اٹھاون کروڑ ڈالر تھے، موجودہ حکومت کے دور میں انیس ارب اسی کروڑ نوے لاکھ ڈالر تک پہنچ چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اقتصادی درجہ بندی کے بین الاقوامی اداروں نے بھی ملک میں اقتصادی بحالی وبہتری کااعتراف کیاہے جو آنیوالے دور میں مزید بہتر ہوگی۔