اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیراقتصادی امورمخدوم خسروبختیارنے کہاہے کہ حکومت کی مضبوط معاشی پالیسیوں کی وجہ سے کورونا کی دوسری لہر میں بھی معاشی حالت بہتر رہے گی۔ انہوں نے یہ بات ایشیائی ترقیاتی بینک کی ایشین ڈویلپمینٹ آوٹ لک رپورٹ پر اپنے تبصرے میں کہی ہے۔مخدوم خسرو بختیارنے رپورٹ میں پاکستان کی مثبت معاشی ترقی پر تبصرہ کوخوش آیند قراردیتے ہوئے کہاہے کہ اس رپورٹ میں اس بات …
حکومت کی مضبوط معاشی پالیسیوں کی وجہ سے کورونا کی دوسری لہر میں بھی معاشی حالت بہتر رہے گی،مخدوم خسروبختیار

مزید خبریں
اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیراقتصادی امورمخدوم خسروبختیارنے کہاہے کہ حکومت کی مضبوط معاشی پالیسیوں کی وجہ سے کورونا کی دوسری لہر میں بھی معاشی حالت بہتر رہے گی۔ انہوں نے یہ بات ایشیائی ترقیاتی بینک کی ایشین ڈویلپمینٹ آوٹ لک رپورٹ پر اپنے تبصرے میں کہی ہے۔مخدوم خسرو بختیارنے رپورٹ میں پاکستان کی مثبت معاشی ترقی پر تبصرہ کوخوش آیند قراردیتے ہوئے کہاہے کہ اس رپورٹ میں اس بات کی تائیدکی گئی ہے کہ کورونا کے باوجود پاکستان کی معیشت مستحکم ہے۔ وفاقی وزیرنے کہاکہ معیشت کے استحکام اوربڑھوتری کیلئے موجودہ حکومت اقداماتاورمضبوط معاشی پالیسیوں کی وجہ سے کورونا کی دوسری لہر میں بھی معاشی حالت بہتر رہے گی۔ وفاقی وزیرنے کہاکہ ملک میں صنعتی ترقی کا عمل رواں ہے، بڑی صنعتوں کی پیداورمیں اضاضہ ہوا ہے اس کے نتیجہ میں روزگار کے وسیع مواقع میسر آئیں گے ۔وفاقی وزیرنے ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ میں ایشیائی ممالک کیلئے 9 ارب ڈالر کی کورونا ویکسین سہولت کو سراہتے ہوئے کہاکہ ویکسین سہولت سے ویکسین کی خریداری اور فراہمی میں مدد ملے گی ۔ وفاقی وزیرنے کہاکہ پاکستان اے ڈی بی کی کورونا ویکسین سہولت سے فائدہ اٹھائے گا ۔








