حکومت کے ایک سال کے عرصہ میں بیرون ملک ملازمت کے لئے جانے والے پاکستانی تارکین وطن کی تعداد میں 51.34 فی صد اضافہ

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) اوورسیز پاکستانیز کی وزارت کی کوششوں سے حکومت کے ایک سال کے عرصہ میں بیرون ملک ملازمت کے لئے جانے والے پاکستانی تارکین وطن کی تعداد میں 51.34 فی صد کا اضافہ ہوا ۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اتوار کو وزیراعظم سیکرٹریٹ میں منعقدہ ایک پروقار تقریب کے دوران پاکستان تحریک انصاف کی حکومت …

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) اوورسیز پاکستانیز کی وزارت کی کوششوں سے حکومت کے ایک سال کے عرصہ میں بیرون ملک ملازمت کے لئے جانے والے پاکستانی تارکین وطن کی تعداد میں 51.34 فی صد کا اضافہ ہوا ۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اتوار کو وزیراعظم سیکرٹریٹ میں منعقدہ ایک پروقار تقریب کے دوران پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پرکارکردگی رپورٹ جاری کی ہے۔ وزیراعظم کی خصوصی کوششوں سے سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات اور ملائشیاءسمیت دیگر خلیجی ممالک سے ہزاروں پاکستانیوں کو جیلوں سے رہائی دلوائی گئی اور بیرون ملک پاکستانیوں کو زرتلافی کی مد میں 576.032 ملین روپے ادا کئے گئے۔

مزید خبریں