اسلام آباد۔23دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ حکومت گلگت بلتستان و شمالی علاقہ جات میں سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا ۔
جمعرات کے روز علی زیدی نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالدخورشید کا اپنے دفتر آمد پر خیر مقدم کیا ۔ ملاقات کے دوران گلگت بلتستان ، شمالی علاقہ جات میں سیاحت کے فروغ ، ماحولیات کے علاوہ دیگر باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔