لاہور۔23دسمبر (اے پی پی):مینز انڈر19 ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے افغانستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو 4 وکٹوں سے ہرادیا ، 7 اوورز میں 9 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھانے پر اویس علی کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی دبئی میں کھیلے گئے میچ میں فاتح ٹیم نے 53 رنز کا …
انڈر19 ایشیا کپ، پاکستان نے افغانستان کو 4 وکٹوں سے ہرادیا

مزید خبریں
لاہور۔23دسمبر (اے پی پی):مینز انڈر19 ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے افغانستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو 4 وکٹوں سے ہرادیا ، 7 اوورز میں 9 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھانے پر اویس علی کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی دبئی میں کھیلے گئے میچ میں فاتح ٹیم نے 53 رنز کا ہدف 16.4 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
معاذ صداقت 14 رنز بناکرناٹ آئوٹ رہے۔ وکٹ کیپر حسیب اللہ 11 رنز بناکر دوسرے ٹاپ سکورر رہے۔عبدالواحد بنگلزئی 9، محمد شہزاد اور قاسم اکرم صفر، صفرجبکہ عرفان نیازی 4 اور رضوان محمود 2 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔افغانستان کے نور احمد نے 3 جبکہ بلال سمیع نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔اس سے قبل افغانستان انڈر 19 ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا
تو احمد خان، اویس علی اور ذیشان ضمیر کی تباہ کن فاسٹ بائولنگ کی بدولت افغان ٹیم 23.1 اوورز میں 52 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔احمد خان نے6 اوورز میں 21 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی۔ اس دوران انہوں نے 2 میڈن اوورز بھی پھینکے۔ اویس علی نے 9 جبکہ ذیشان ضمیر نے 12 رنز دے کر 2، 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ڈبل فگرز میں داخل ہونے والے افغانستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے واحد بیٹر نانگیالیا 15 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔








