حکومت گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی، بجلی اور پٹرولیم ڈویژنز کے مختلف منصوبوں کو مکمل کیا جائے گا، وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان کی گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ حکومت گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی، بجلی اور پٹرولیم ڈویژنز مختلف منصوبوں کو مکمل کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے اس …

اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ حکومت گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی، بجلی اور پٹرولیم ڈویژنز مختلف منصوبوں کو مکمل کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے اس بات کا اعادہ کیاکہ تمام جاری منصوبوں پر کام کو مزید تیز کیا جائے گا تاکہ وہاں کے عوام کو ان منصوبوں کے ثمرات ملنا شروع ہو جائیں۔ وفاقی وزیر توانائی اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے باہمی دلچسپی اور توانائی کے شعبہ سے متعلق دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے وفاقی وزیر برائے توانائی (پاور و پٹرولیم) کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گیس و بجلی کے جاری منصوبوں کی تکمیل سے گلگت بلتستان کے عوام کو بہت سہولت میسر آجائے گی اور وہاں کاروبار کے مزید مواقع بھی دستیاب ہوں گے۔ انہوں نے حالیہ برف باری اور موسم کی شدت کے بارے میں بھی وفاقی وزیر کو بریف کیا۔