اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اقتصادی امور احدچیمہ نے ایم ایل ون منصوبہ کی بروقت تکمیل کے لیے حکو مت کے مضبوط عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہاہے کہ اس اہم سنگ میل کے حصول کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک کی مسلسل معاونت نہایت اہمیت کا حامل ہے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو یہاں وسطی اور مغربی ایشیا کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک کی ڈائریکٹرجنرل لی گوٹریزسے …
حکو مت ایم ایل ون منصوبہ کی بروقت تکمیل کیلئے پرعزم ہے، منصوبہ کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک کی مسلسل معاونت نہایت اہمیت کی حامل ہے، وفاقی وزیر احد چیمہ کی وسطی و مغربی ایشیا کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک کی ڈائریکٹرجنرل لی گوٹریزسے ملاقات میں گفتگو
اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اقتصادی امور احدچیمہ نے ایم ایل ون منصوبہ کی بروقت تکمیل کے لیے حکو مت کے مضبوط عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہاہے کہ اس اہم سنگ میل کے حصول کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک کی مسلسل معاونت نہایت اہمیت کا حامل ہے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو یہاں وسطی اور مغربی ایشیا کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک کی ڈائریکٹرجنرل لی گوٹریزسے ملاقات میں کہی۔
اس موقع پرایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کی پاکستان میں کنٹری ڈائریکٹر ایما فان اور اقتصادی امور ڈویژن کے سینئر حکا م بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے ایک مستعد ترقیاتی شراکت دار کے طور پر طویل عرصے سے جاری غیر متزلزل حمایت کو سراہا۔ انہوں نے وفد کو حکومت کی جانب سے کلی معیشت کے استحکا م کے لیے کی جانے والی کو ششوں اور ملک کی درپیش معاشی مشکلات سے نمٹنے کے لیے جاری مالیاتی استحکا م کے حوالہ سے بریفنگ دی۔
وفاقی وزیر نے مین لائن ون (ایم ایل ون) منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے حکو مت کے مضبوط عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اس اہم سنگ میل کے حصول کے لیے بینک کی مسلسل معاونت نہایت اہم ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ وفاقی حکو مت ترقیاتی وسائل کو صوبائی حکو متوں کے ساتھ قریبی ہم آہنگی میں موثر انداز سے بروئے کا ر لانے کا ارادہ رکھتی ہے جس میں ترقیاتی شراکت داروں کی معاونت شامل ہوگی۔
وفاقی وزیر نے بروقت فنڈز کے اجراء کو یقینی بنانے کے حوالہ سے حکو مت کی معاونت کے لیے عمل درآمد میں حائل رکا وٹوں کی نشاندہی اورمنصوبوں کی تیاری بہتر بنانے کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک اور عالمی بینک کی مشترکہ کا وشوں کو بھی سراہا ۔ وسطی اورمغربی ایشیا کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک کی ڈائریکٹرجنرل لی گوٹریز نے حکو مت کے اصلاحات کے ایجنڈے کی تعریف کی اور کلی معیشت کی بحالی اور مالیاتی استحکا م کے لیے کی جانے والی کو ششوں کا اعتراف کیا۔
انہوں نے ایم ایل ون منصوبہ کو حکو مت پاکستان کی ترجیح قرار دیتے ہوئے اس بات کی توثیق کی کہ بینک اور حکو مت کی ٹیمیں قریبی رابطے اور ہم آہنگی کے ساتھ کا م کر رہی ہیں۔ وفاقی وزیر نے ایشیائی ترقیاتی بینک اور بالخصوص پاکستان میں بینک کے ریزیڈنٹ مشن کی خدمات اور کردار کی خصوصی تعریف کی۔ فریقین نے پاکستان کی ترقیاتی ترجیحات کی حمایت میں تعاون اور شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔









