حکو مت کی مثبت معاشی پالیسیوں پر ملک کی تاجر اور سرمایہ کار برادری کا اعتماد کا اظہار

83

اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حالیہ تیزی کا رجحان حکومت کی معاشی پالیسیوں پر تاجر اور سرمایہ کار برادری کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا مظہر ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے دن پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی، جس کے نتیجے میں ہنڈریڈ انڈیکس میں 824 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

دورانِ ٹریڈنگ ہنڈریڈ انڈیکس 95,820 کی سطح تک پہنچ گیا۔یہ مثبت رجحان ممکنہ طور پر حکومتی اقدامات جیسے کہ کاروباری ماحول کی بہتری، سرمایہ کاروں کو مراعات دینےاور معاشی استحکام کے لیے کی گئی اصلاحات کا نتیجہ ہے۔ اسٹاک مارکیٹ میں اس قسم کی تیزی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مزید مضبوط کر سکتی ہے اور معاشی ترقی کے لیے ایک اہم اشارہ ثابت ہو سکتی ہے۔

اگر یہ رجحان جاری رہا تو یہ معیشت کی مجموعی بحالی اور ترقی کے لیے ایک امید افزا علامت ہوگی۔