حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ڈے کیئر سینٹر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

87
Hayatabad Medical Complex
Hayatabad Medical Complex

پشاور۔ 07 مئی (اے پی پی):حیات آباد میڈیکل کمپلیکس (ایچ ایم سی) میں ڈے کیئر سینٹر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔ سنگ بنیاد ہسپتال کے بورڈ آف گورنر کے چیئرمین غلام قادر خان نے رکھا ۔افتتاح کے موقع ان کیساتھ ڈائریکٹرشہزادفیصل، ایڈمنسٹریٹر چیف افیسر ڈاکٹر شیرزمان، گائنی اور پیڈذ فیکلٹی سمیت دیگر متعلقہ افراد نے موجود تھے ۔ہسپتال کے بورڈ آف گورنر کے چیئرمین غلام قادر خان نے اس موقع پر ہسپتال میں کام کرنے والی خواتین کے بچوں کی سہولت کیلئے ڈے کیر سنٹر کو ایک مثالی قدم قرار دیتے ہوئے ڈے کئیر کی کامیابی کیلئے سٹاف کی اہلیت اور مہارت پر زور دیا ۔\

انہوں نے کہا کہ ڈے کیئرکا عملہ بچوں کی دیکھ بھال فراہم کرنے کے لیے پرعزم اور حوصلہ افزائی کا حامل ہونا چاہیےکیونکہ والدین اپنے بچوں کی دیکھ بھال کے لیے ان پر بھروسہ کرتے ہیں ان لوگوں کو بچوں کی دیکھ بھال میں تربیت یافتہ اور تجربہ کار ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ڈے کیئر سینٹر کو دوران ڈیوٹی ہسپتال کے ملازمین کے بچوں کو دن کے وقت بہتر نگہداشت اور نشو و نما کی فراہمی کیلئے بنایا جا رہا ہے تاکہ ہسپتال میں کام کرنے والی خواتین کی پریشانی دور کی جا سکے ۔

اس موقع پرہسپتال ترجمان کا کہنا تھا کہ ہسپتال صف اول سے ہی بہتر سہولیات کی فراہمی اور ترقی کی طرف مسلسل سفر جاری رکھے ہوئے ہے، ڈے کیئر سنٹر میں تقریباً 150/200 بچوں کی گنجائش ہے علاوہ ازیں پلے روم، نوزایئدہ بچوں کے رومز، لاؤنج ، آفس، کیچن ، واش رومز، لانڈری، سٹور روم اور بچوں کے کھینے کےلئے لان کی سہولت بھی موجود ہے۔ترجمان نے کہا کہ ایچ ایم سی کے ڈے کئیر سنٹر کو بہت جلد یونیسیف کیجانب سے کچھ سہولیات کے تعاون سے مکمل کیا جا ئے گا ۔ترجمان نے کہا کہ بچوں کی نشوونما اور پرورش کا تعلق انتہائی اہمیت کا حامل ہے،ڈے کیئر میں موجود ان تمام سہولیات کی بدولت انشاءاللہ مستقبل قریب میں والدین میں یہ اعتماد پیدا ہو جائیگا کہ ان کے بچے کام کے دوران محفوظ اور صحت مند ماحول میں پروان چڑھ رہے ہیں ۔