
حیدرآباد۔12فروری (اے پی پی) حیدرآباد میں ہولناک ٹریفک حادثہ میں 8خواتین اور 2 بچوں سمیت 11افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق حادثہ میں جاں بحق ہونے افراد میں اکثریت خواتین کی ہے ۔حادثہ حیدرآباد شہر سے 15کلو میٹر دور ہوسٹری تھانہ کی حدود میں گوٹھ عدل نوناری کے قریب ٹنڈو محمد خان روڈپر پیش آیا جہاں ایک ڈمپر نمبرD-071 سوزوکی وین پر چڑھ گیا جس کے نتیجے میں 8خواتین ، 2بچوں اور وین ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 8 افراد کے زخمی ہو ئے ہیں۔