خیبر پختونخوا میں مسلم لیگ (ن) بڑی سیاسی قوت بن کر ابھری ہےمرتضیٰ جاوید عباسی

ایبٹ آباد۔ 12 فروری (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں مسلم لیگ (ن) ایک بڑی سیاسی قوت بن کر ابھری ہے، پارٹی قیادت کے مدبرانہ فیصلوں کی وجہ سے صوبہ میں اپوزیشن جماعتوں کے اراکین اسمبلی حکومتی جماعتوں کی بجائے مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو رہے ہیں جو پارٹی پر بھرپور عوامی اعتماد کا مظہر ہے۔ نملی میرا میں منعقدہ بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ صوابی سے بابر سلیم، ہری پور سے گوہر نواز خان اور مردان سے جمشید خان کا مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونا مسلم لیگ (ن) پر بھرپور عوامی اعتماد کا مظہر ہے