حیدرآباد اور گرد ونواح میں طوفانی بارش سے حیسکو کے 60 سے زائد فیڈر ٹرپ

122

حیدرآباد۔ 26 اگست (اے پی پی):حیدرآباد اور گرد ونواح میں طوفانی بارش سے حیسکو کے 60 سے زائد فیڈر ٹرپ ہونے سے متعدد علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کئی روز سے حبس اور گرمی کے بعد پیر کے روز حیدرآباد اور گرد ونواح میں طوفانی ہواؤں کے بعد موسلا دھار بارش شروع ہوگئی ، بارش کے ساتھ ہی قاسم آباد، لطیف آباد سٹی کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔ بارشوں کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ۔ محکمہ موسمیات نے حیدرآباد سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں 30 اگست تک بارشوں کی پیشنگوئی کی ہے ۔