حیدرآباد میں پولیس مقابلہ، ملزم زخمی حالت میں گرفتار

211
Shopkeeper arrested
Shopkeeper arrested

حیدرآباد۔ 02 فروری (اے پی پی):حیدرآباد کے ڈیپلائی میمن کالونی میں پولیس مقابلہ میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتا ر کر لیا گیا ۔ تفصیل کے مطابق رات گئے حیدرآباد کے ڈیپلائی میمن کالونی میں بلدیہ پولیس کا واردات کے ارادے سے گھومنے والے سٹریٹ کرمنلز سے مقابلہ ہوا،

مقابلہ دوران گشت مفتی محمود درگاہ لنک روڈ کے قریب پیش آیا، موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی اور اسی دوران پولیس پر فائرنگ بھی شروع کردی، پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ملزم موقع پر زخمی حالت میں پسٹل سمیت حراست میں آگیا جبکہ ملزم کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب رہا۔

زیر حراست ملزم کی شناخت ممتاز علی اوٹھو کے نام سے ہوئی ہے، جسے برقت طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ بلدیہ پولیس کی جانب سے ضابطہ کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے جبکہ ملزم کا سابقہ ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے ۔