حیدرآباد پولیس نے سال 2023 کے دوران 112 بڑے گینگز کا خاتمہ کیا ، ترجمان ضلعی پولیس

100
Shopkeeper arrested
Shopkeeper arrested

حیدرآباد۔ 28 دسمبر (اے پی پی):حیدرآباد پولیس نے سال 2023 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ ضلعی پولیس ترجمان کی جانب سے جاری کردہ کارکردگی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حیدرآباد پولیس نے سال 2023 کے دوران 112 بڑے گینگز کا خاتمہ کیا۔ 130 پولیس مقا بلے ہوئے جن میں 125 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہوئے جبکہ 10 ملزمان پولیس مقابلوں میں ہلاک ہوئے۔ 762 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار ہوئے 102 رہزن اور رابرز کو گرفتار کیا گیا۔ 52 موبائل فون اسنیچر کو گرفتار کیا گیا۔ 5,716 چوری و نقب زنی سمیت دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

گاڑیان چھیننے والے گینگز کے 188 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ اغوا کی وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان, 198 اشتہاری ملزمان اور 613 روپوش مفرور ملزمان کو گرفتار کیاگیا۔ مختلف کاروائیوں کے نتیجے میں 429 کرمنلز کو گرفتار کرکے ان کے خلاف 378 مقدمات درج کیے گئے جبکہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 کلاشنکوف, 32 شاٹ گن, 2 رپیٹر گن, 612 پسٹل, 82 ریوالور اور بھاری مقدار میں گولیاں اور کارتوس برآمد ہوئے۔ منشیات اور نارکوٹکس ڈیلرز کے خلاف 398 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کیخلاف 311 کیسز داخل کئے گئے۔

منشیات فروشوں سے 588 گرام ہیروئن, 412 کلو چرس, 819 گرام آئس, غیر قانونی شراب فروخت کرنے والے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی میں 798 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف 563 مقدمات درج کیے گئے۔ جب کہ 5,705 لٹر کچی شراب، 1131 بوتل انگلش شراب اور 82 وہیکلز برآمد کی گئی۔

مضر صحت مین پوڑی اور انڈین گٹکا مافیا کے خلاف کاروائیوں میں 1,431 ملزمان کو گرفتار کرکے انکے خلاف 682 کیسز داخل کئے اور ان سے 668,840 انڈین گٹکا اور 274,069 مین پوری اور 5,273 کٹے خام مال برآمد کر لیا۔ 125 کیسز داخل کرکے 732 جواری و سٹہ بازوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 822,442 روپے اور تاش کی جوڑیاں و سٹہ کی بکیں برآمد کرکے ضابطہ فوجداری کی زیر دفعہ 550 کے تحت پولیس تحویل میں لی گئی۔ حیدرآباد پولیس نے مختلف کرائم میں (23,605,00) مالیت کی پراپرٹی ریکور کی۔