حیسکوکے ڈسٹربیوشن لائسنس میں مجوزہ ترمیم سے متعلق سماعت 6 نومبر کوہو گی، نیپرا

اسلام آباد ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) حیدر آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) کے موجودہ ڈسٹربیوشن لائسنس میں مجوزہ ترمیم سے متعلق سماعت آئندہ ماہ ہو گی۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے نوٹیفکیشن کے مطابق حیسکو کے موجودہ ڈسٹری بیوشن لائسنس میں ترمیم سے متعلق متعلقہ فریقین کی آگاہی کے لئے نوٹس شائع کیا جا چکا ہے۔ حیسکو نے بھی مجوزہ ترمیم کے حوالے سے اپنا موقف …

اسلام آباد ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) حیدر آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) کے موجودہ ڈسٹربیوشن لائسنس میں مجوزہ ترمیم سے متعلق سماعت آئندہ ماہ ہو گی۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے نوٹیفکیشن کے مطابق حیسکو کے موجودہ ڈسٹری بیوشن لائسنس میں ترمیم سے متعلق متعلقہ فریقین کی آگاہی کے لئے نوٹس شائع کیا جا چکا ہے۔ حیسکو نے بھی مجوزہ ترمیم کے حوالے سے اپنا موقف جمع کرا دیا ہے اور کمپنی کے مؤقف کے پیش نظر نیپرا ایکٹ کے مطابق اب 6 نومبر کو سماعت کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔