حیسکو انتظامیہ کی جانب سے پولیس اور مقامی انتظامیہ کی مدد سے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف مہم جاری

198

حیدرآباد۔ 21 نومبر (اے پی پی):حیسکو چیف بشیر احمدکی ہدایت پر حیسکو انتظامیہ کی جانب سے پولیس اور مقامی انتظامیہ کی مدد سے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف جاری مہم مزید تیز کردی گئی ہے، بجلی چوروں اور نادہندگان سے بجلی چوروں اور نادہندگان سے رواں برس 7ستمبر سے اب تک 8ارب31کروڑ90لاکھ روپے وصول کئے جاچکے ہیں جن میں سے نادہندگان سے8ارب 9کروڑ12لاکھ اور جرمانہ کی مد میں5کروڑ89لاکھ 43ہزار روپے سے زائد وصول کئے گئے ہیں،6884بجلی چور پکڑے گئے جن سے61لاکھ85ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور23کروڑ42لاکھ1ہزار سے زائد جرمانہ عائد کیاگیا ،334عدد ٹرانسفارمرزاتارے جاچکے ہیں اور2286عدد ٹرانسفارمرز سے بجلی منقطع کر دی گئی ۔

ٹوٹل2620ٹرانسفامرز کی بجلی منقطع کئے گئے ہیں جن پر6ارب31کروڑ95لاکھ90ہزار سے زائد کے واجبات ہیں4629بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کرانے کے لیے متعلقہ پولیس تھانوں میں درخواستیں جمع کرادی ہیں،616مقدمات بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف درج ہوچکے ہیں،98 بجلی چور گرفتار کرلیے گئے ،حیسکو اتنظامیہ نے ریجن کے مختلف علاقوںٹنڈوآدم، اوڈیرولال، اشہدادپورودیگر ڈویژن اورسب ڈویژن میں کارروائیوں کے دوران میٹر سیکورنگ کئے جارہے ہیں۔