اسلام آباد۔21نومبر (اے پی پی):تاجکستان فٹ بال ٹیم کے کوچ پیٹر سیگائرڈ نے کہا ہے کہ تاجکستان کا اصل ٹارگٹ فیفا 2026ء ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو عالمی فٹ بال کپ کوالیفائرز ٹو میں پاکستان اور تاجکستان میچ کے بعد پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ تاجکستان نے پاکستان کیخلاف میچ میں شاندار کھیل پیش کیا اور 1-6گول …
تاجکستان کا اصل ٹارگٹ فیفا 2026ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنا ہے، تاجکستان فٹبال ٹیم کے کوچ پیٹر سیگائرڈ کی پریس کانفرنس

مزید خبریں
اسلام آباد۔21نومبر (اے پی پی):تاجکستان فٹ بال ٹیم کے کوچ پیٹر سیگائرڈ نے کہا ہے کہ تاجکستان کا اصل ٹارگٹ فیفا 2026ء ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو عالمی فٹ بال کپ کوالیفائرز ٹو میں پاکستان اور تاجکستان میچ کے بعد پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ تاجکستان نے پاکستان کیخلاف میچ میں شاندار کھیل پیش کیا اور 1-6گول سے کامیابی بڑی جیت ہے اور ہمارا اصل ہدف فیفا ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہمیں تیاریوں کیلئے بہت کم وقت ملااورہم نے پاکستان کیخلاف جارحانہ منصوبہ بندی کے ساتھ کھیلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک نئی ٹیم ہے، وہ مزید بہتر کارکردگی دکھا سکتی ہے اور پاکستان آ کر بہت خوشی ملی، پاکستان کی کامیابی کے لیے دعا گو ہوں۔ پاکستان فٹبال ٹیم کے کوچ اسٹیفن کانسٹائن نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجکستان کیخلاف میچ میں پاکستان اچھا نہیں کھیلا اور پاکستانی کھلاڑیوں کی دیگرٹیموں کی طرح ٹریننگ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل فٹ بال کا ابھی آغاز ہے ، پاکستان ٹیم ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ڈومیسٹک سٹرکچر نہیں ہے اور پاکستان کی مدمقابل ٹیمیں بہت مضبوط ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں فٹبال کی ترقی کے لیے بہت سے اقدامات اٹھانے ہوں گے۔








