حیدر آباد۔ 11 اکتوبر (اے پی پی):حیسکونے ریجن کے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں و نادہندگان سے 11کروڑ21لاکھ روپے کی وصولی کر لی ۔ حیسکو کے مطابق گاڑی کھاتہ، لیاقت کالونی، علامہ اقبال، سجاول، عمرکوٹ، سامارواور دیگرڈویژن اورسب ڈویژن میں کارروائیوں کے دوران کو ریکوری11کروڑ21لاکھ روپے وصولی ہوئی ہے ،جس میں نادہندگان سے11کروڑ21لاکھ روپے اور جرمانہ کی مد میں50ہزار روپے وصول کئے گئے ۔
اس کے علاوہ ایک عدد ٹرانسفارمرز اتارا جا چکا ہے اور55عدد ٹرانسفامرز سے بجلی منقطع کر دی گئی ہے، ٹوٹل56ٹرانسفارمرزکی بجلی منقطع کئے گئے ہیں،جن پر12کروڑ21لاکھ روپے سے زائد کے واجبات ہیں ۔ حیسکو ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف جاری آپریشن میں 7ستمبر سے اب تک 3ارب98کروڑ85لاکھ روپے وصول کئے جاچکے ہیں ، جس میں نادہندگان سے3ارب94کروڑ63لاکھ اور جرمانہ کی مد میں 4کروڑ21لاکھ روپے وصول کئے گئے ہیں،
290عدد ٹرانسفارمرزاتارے جاچکے ہیں اور1250عدد ٹرانسفارمرز سے بجلی منقطع کر دی گئی ہے، ٹوٹل1540ٹرانسفامرز کی بجلی منقطع کئے گئے ہیں جن پر3ارب23کروڑ93لاکھ سے زائد کے واجبات ہیں1493بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کرانے کے لیے مختلف پولیس سٹیشوں پر لیٹر جمع کرادیئے ،بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف493مقدمات درج ہوچکے ہیں اور46 بجلی چور گرفتار کرلیے گئےہیں ۔