خاتون اول بیگم ثمینہ علوی کی نوجوان آرٹسٹ ارم اشفاق کے فن پاروں کی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) خاتون اول بیگم ثمینہ علوی نے فنون لطفیہ کو ثقافت اور ورثہ کی عکاسی کیلئے بہترین ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے اعتدال پسند تشخص کو فروغ دینے کیلئے فنکاروں کی صلاحیتوں سے استفادہ کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کرنا بہت اہم ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس (پی این سی اے) …

اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) خاتون اول بیگم ثمینہ علوی نے فنون لطفیہ کو ثقافت اور ورثہ کی عکاسی کیلئے بہترین ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے اعتدال پسند تشخص کو فروغ دینے کیلئے فنکاروں کی صلاحیتوں سے استفادہ کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کرنا بہت اہم ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس (پی این سی اے) میں نوجوان آرٹسٹ ارم اشفاق کے فن پاروں کی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ خاتون اول نے کہا کہ نوجوان آرٹسٹ اپنے تخلیقی کام کے ذریعے پرامن پاکستان کے پیغام کو فروغ دے سکتے ہیں جو دلکش قدرتی حسن اور متنوع ثقافت سے مالا مال ہے۔ بیگم ثمینہ علوی نے ارم اشفاق کے فن پاروں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے روشنی اور عکس کے خوبصورت امتزاج سے ثقافتی عمارات کی پینٹنگز اور منظرنامہ کو نہایت شاندار انداز میں کینوس پر منتقل کیا ہے۔ اس موقع پر ترک سفیر احسان مصطفی یرداکل نے کہا کہ پاکستانی آرٹسٹ میں بہت زیادہ ٹیلنٹ پایا جاتا ہے جس کا قومی اور بین الاقوامی سطح پر اعتراف ہونا چاہئے، آرٹسٹ اپنے فن پاروں کے ذریعے ثقافتوں کی عکاسی سے ممالک کے درمیان پل کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ جرمنی میں پاکستان کے سابق سفیر حسن جاوید نے کہا کہ اپنی 37 سالہ ملازمت کے دوران بیرون ملک انہوں نے مختلف سفارتخانوں میں خدمات انجام دیں اور محسوس کیا کہ پاکستانی قوم میں بے شمار پوشیدہ صلاحیتیں اور ذہانت پائی جاتی ہے۔

Leave a Reply