خاتون اوّل محترمہ محمودہ ممنون حسین کا اسلامی سربراہی کانفرنس کے موقع پر خواتین اوّل کے اجتماع سے خطاب
استنبول ۔ 15 اپریل (اے پی پی) خاتون اوّل محترمہ محمودہ ممنون حسین نے کہا ہے کہ سرطان سے بچاو، بروقت تشخیص اور علاج کے لئے مسلم دنیا کو او آئی سی کے زیر اہتمام مشترکہ حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں سیمینارز اور ورکشاپس کا انعقاد کیا جانا چاہئے اور ذرائع ابلاغ سے بھی مدد لینی چاہئے۔ جمعہ کو 31 ویں اسلامی سربراہی کانفرنس کے موقع پر خواتین اوّل کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ محمودہ ممنون حسین نے کہا کہ دنیا بھر میں سرطان سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔