مظفرگڑھ۔ 13 اپریل (اے پی پی):خاتون سے پرس چھین کر فرار ہونے والا نا معلوم موٹرسائیکل سوار گرفتار کر لیا گیا ۔پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ سٹی سرور شہید کی حدود میں عورت سے پرس چھینے کی واردات کا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر رضوان احمد نے نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا،
پولیس تھانہ سٹی چوک سرور شہید نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تین گھنٹے میں ملزم کو گرفتار کر لیا، پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ سٹی چوک سرور شہید کی حدود میں ملتان روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار گلی میں آتی ھوئی خاتون سے پرس چھین کر فرار ھوگیا تھا،جس میں نقد رقم اور 2 عدد موبائل تھے، موٹر سائیکل سوار ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں خاتون سے پرس چھینتے دیکھا جاسکتا ہے ۔
ڈی پی او کے حکم پر ایس ایچ او تھانہ سٹی اظہر حیدر نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو واردات میں استعمال ھونے والے موٹرسائیکل سمیت گرفتار کرکے پرس بمعہ نقد رقم اور 2 عدد موبائل برآمد کر لیا ہے،ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=581381