خادم حرمین الشریفین کپ برائے گھڑ دوڑ کے فاتحین کو ڈیڑھ ملین ریال انعام اور ٹرافی

71
Governor Riyadh
Governor Riyadh

ریاض۔28جنوری (اے پی پی):گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز آل سعود نے خادم حرمین الشریفین کپ برائے گھڑ دوڑ کے فاتحین کو ڈیڑھ ملین ریال انعام اور ٹرافیاں دیں،سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ریاض ریسنگ سیزن کی 96 ویں ریس کی تقریب میں مہمان خصوصی گورنر ریاض جب شاہ عبدالعزیز ریس کورس گراؤنڈ پہنچے تو شہزادہ متعب بن عبداللہ بن عبدالعزیز ، شہزادہ فیصل بن خالد بن عبدالعزیز، شہزادہ فیصل بن خالد بن عبدالعزیز اور گھڑ دوڑ اتھارٹی کے چیئرمین شہزادہ بندر بن خالد بن فیصل نے ان کا خیرمقدم کیا۔

گورنر ریاض کی آمد کے موقع پر انہیں شاہی سلامی پیش کی گئی بعدازاں کنگ کپ کے مقامی مقابلے کے ساتویں راؤنڈ کا آغاز ہوا جس کے فاتح گھوڑے کے مالک عبدالرحمن بن عبداللہ المخضوب قرار پائے جنہیں انعامی رقمم ڈیرھ ملین ریال اور ٹرافی دی گئی۔کنگ کپ کے عالمی مقابلے کی آٹھویں ریس بھی 1800 میٹر پر محیط تھی۔ اس راونڈ کے فاتح شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے بیٹے قرار پائے جنہیں گورنر ریاض نے ڈیڑھ ملین ریال انعام اور ٹرافی دی گئی۔