خاران ۔ 29 فروری (اے پی پی):خاران ٹائون میں طوفانی بارشوں کے سبب گھر کی چھت گرنے سے تین افراد موقع پرجاں بحق جبکہ ا یک شخص زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق خاران میں گزشتہ 24 گھنٹوں سے مسلسل بارش کی وجہ سے خاران ٹاون کلان میں رہائشی گھر کا چھت گرنے سے گھر میں موجود ایک ہی خاندان الہی بخش کے تین بچے گھر کی چھت کے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوئے جبکہ الہی بخش ولد محمد حسین شدید زخمی ہوگی
ا جسے ڈپٹی کمشنر خاران منیرآحمد سومرو کے زیر نگرانی فوری طور پر ریسکیو کیا اور زخمی کو ڈویژنل ہیڈکواٹر ہسپتال منتقل کیا گیا جاں بحق ہونے والوں میں عباس والد الہی بخش ۔صویبہ دختر الہی بخش ،رافعہ دختر الہی بخش شامل ہیں۔