خام تیل کی پیداوار میں کمی اور طلب میں اضافے کے باعث نرخوں میں اضافہ کا امکان

نیویارک ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) ماہرین نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں خام تیل کی پیداوار میں کمی اور طلب میں اضافے کے باعث نرخوں میں اضافہ کا امکان ہے۔حال ہی میں جاری جائزہ رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ 2017 ءکے دوران برنٹ نارتھ سی کروڈ کے اوسط نرخ 52.53 ڈالر فی بیرل رہنے کی توقع ہے۔اس سے قبل نرخ 52.45 ڈالر فی بیرل …

نیویارک ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) ماہرین نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں خام تیل کی پیداوار میں کمی اور طلب میں اضافے کے باعث نرخوں میں اضافہ کا امکان ہے۔حال ہی میں جاری جائزہ رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ 2017 ءکے دوران برنٹ نارتھ سی کروڈ کے اوسط نرخ 52.53 ڈالر فی بیرل رہنے کی توقع ہے۔اس سے قبل نرخ 52.45 ڈالر فی بیرل رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔ماہرین نے کہا کہ 2018 ءکے دوران برنٹ نارتھ سی کروڈ کے اوسط نرخ بڑھ کر 54.48 ڈالر فی بیرل رہنے کی توقع ہے۔سابقہ پیش گوئی 54.51 ڈالر فی بیرل رہنے کی ، کی گئی تھی۔رواں سال اب تک اس کے اوسط نرخ 52.15 ڈالر فی بیرل رہے ہیں۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے بارے میں ماہرین نے کہا کہ 2017 ءکے دوران اس کے اوسط نرخ 50.01 ڈالر فی بیرل جبکہ 2018 ءمیں 51.92 ڈالر فی بیرل رہنے کی توقع ہے۔سال کی اب تک کے اوسط نرخ 47.29 ڈالر فی بیرل رہے ہیں۔

Leave a Reply