خام تیل کے نرخوں میں ملا جلا رجحان
سنگاپور ۔ 2 جون(اے پی پی) ایشیائی آئل مارکیٹ میں جمعرات کو خام تیل کے نرخوں میں ملا جلا رجحان رہا جس کی وجہ ویانا میں اوپیک اجلاس میں متوقع اہم فیصلوں کے انتظار میں سرمایہ کاروں کی محتاط تجارتی سرگرمیاں ہیں۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران امریکا کے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے آئندہ ماہ ترسیل کے معاہدے 6 سینٹ کی کمی کے ساتھ 48.95 ڈالر فی بیرل میں طے پائے جبکہ برینٹ نارتھ سی کروڈ کے اگست میں ڈلیوری کے معاہدے 3 سینٹ کے اضافے سے 49.75 ڈالر فی بیرل میں ہوئے۔