خام روئی کی برآمدات میں 51.49 فیصد کمی

TDAP

اسلام آباد ۔ 26 نومبر (اے پی پی) اکتوبر 2018ءکے دوران خام روئی کی قومی برآمدات میں 51.49 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کے اعداد وشمار کے مطابق اکتوبر 2018ءکے دوران 661 ملین روپے کی خام روئی برآمد کی گئی ہے جبکہ اکتوبر 2017ءکے دوران خام روئی کی برآمدات کا حجم 1.36 ارب روپے رہا تھا۔ اس طرح اکتوبر 2017ءکے مقابلہ میں اکتوبر 2018ءکے دوران خام روئی کی قومی برآمدات میں 699 ملین روپے یعنی 51 فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔