ہری پور۔ 18 فروری (اے پی پی):ہری پور پولیس نے لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تحصیل خان پور کے علاقے باغ نزد ترناوہ پل کے قریب 14 سے 15 سالہ لڑکے سے جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔
مدعی کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف زیر دفعہ 376/53 CPA مقدمہ درج ہوا۔ ایس ایچ او تھانہ خان پور انسپکٹر ہارون خان نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم راشد حسین ولد غلام یاسین سکنہ راجن پور کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے مقدمہ کر کے ملزم سے تفتیش شروع کر دی ہے۔