خانہ جنگی نے شام کو تباہ کر دیا، نوجوانوں میں بے روزگاری کی شرح 78 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک

نیویارک ۔ 11 جولائی (اے پی پی) عالمی بینک کا کہنا ہے کہ خانہ جنگی کی وجہ سے شامی معیشت کو پہنچنے والا نقصان اس کی مجموعی قومی پیداوار سے بھی کئی گنا زیادہ ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق عالمی بینک کی جانب سے سامنے آنے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خانہ جنگی کی وجہ سے شام میں ایک تہائی مکانات یا تو تباہ ہو چکے ہیں …

نیویارک ۔ 11 جولائی (اے پی پی) عالمی بینک کا کہنا ہے کہ خانہ جنگی کی وجہ سے شامی معیشت کو پہنچنے والا نقصان اس کی مجموعی قومی پیداوار سے بھی کئی گنا زیادہ ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق عالمی بینک کی جانب سے سامنے آنے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خانہ جنگی کی وجہ سے شام میں ایک تہائی مکانات یا تو تباہ ہو چکے ہیں یا انہیں نقصان پہنچا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس خانہ جنگی کی وجہ سے شام میں سالانہ بنیادوں پر تقریباً 5 لاکھ30 ہزار ملازمتوں کا خاتمہ ہوا، جب کہ وہاں نوجوانوں میں بے روزگاری کی شرح 78 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

Leave a Reply