مکة المکرمہ ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) نئے ہجری سال محرم الحرام کے استقبال کے سلسلے میں خانہ کعبہ کو آب زم زم اور عرق گلاب سے غسل دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق نئے ہجری سال کے استقبال کے سلسلے میں بیت اللہ شریف کو ہر سال 15 محرم الحرام کو غسل دیا جاتا ہے، خانہ کعبہ کو نئے ہجری سال کے استقبال کے سلسلے میں منگل کی صبح …
خانہ کعبہ کو آب زم زم اور عرق گلاب سے غسل دے دیا گیا

مزید خبریں
مکة المکرمہ ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) نئے ہجری سال محرم الحرام کے استقبال کے سلسلے میں خانہ کعبہ کو آب زم زم اور عرق گلاب سے غسل دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق نئے ہجری سال کے استقبال کے سلسلے میں بیت اللہ شریف کو ہر سال 15 محرم الحرام کو غسل دیا جاتا ہے، خانہ کعبہ کو نئے ہجری سال کے استقبال کے سلسلے میں منگل کی صبح نماز فجر کے بعد تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی گورنر مکہ شہزادہ خالد الفیصل اور مشیر خادم الحرمین شریفین ہیں۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے، غسل کعبہ کے بعد انہوں نے حجرہ اسود کو بوسہ دیا اور خانہ کعبہ کا طواف کیا۔ غسل کعبہ کی تقریب میں پاکستان کی جانب سے خان شان بن صدیق نے نمائندگی کی۔








