"صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کا اولمپئین ارشد ندیم تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ، سروس ڈیلیوری کا جائزہ”
خانیوال ،صوبائی وزیر صحت نے اولمپئین ارشد ندیم تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا

مزید خبریں
خانیوال ۔ 16 جولائی (اے پی پی):صوبائی وزیر صحت و پاپولیشن خواجہ عمران نذیر نے اولمپئین ارشد ندیم تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے ایمرجنسی میں سروس ڈیلیوری کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے پیشنٹ فیسیلی ٹیشن ڈیسک، فارمیسی اور ایکسرے روم میں ادویات کی دستیابی اور سہولیات کا جائزہ لیا،
اس موقع پر انہوں نے زیر علاج مریضوں اور ان کے لواحقین سے سہولیات بارے استفسار بھی کیا، صوبائی وزیر نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میاں چنوں میں 10 مزید ڈاکٹرز کی تعیناتی کا اعلان کرتے ہوئے سی ٹی سکین مشین جلد فراہم کرنے کی خوشخبری سنائی-انہوں نے سویپرز و سکیورٹی گارڈز کو کنٹریکٹر سے تین دن میں تنخواہیں دلانے کی یقین دہانی کرائی، ان کے ہمراہ اراکین صوبائی اسمبلی رانا بابر حسین اور عامر حیات ہراج،اسسٹنٹ کمشنر ساجدہ رزاق بھی موجود تھیں، خواجہ عمران نذیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خانیوال میں اسی سال کیتھ لیب قائم کر دی جائے گی جہاں دل کے مریضوں کو فوری اور معیاری علاج کی سہولیات دستیاب ہونگی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز دور دراز علاقوں کے عوام کو دہلیز پر بہترین سہولیات فراہم کر رہی ہیں، انہوں نے واضح کیا کہ سروس ڈیلیوری میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی-قبل ازیں صوبائی وزیر نے آر ایچ سی تلمبہ کا بھی دورہ کیا جہاں مریضوں کے رش کے پیش نظر ادارے کی اپ گریڈیشن کا اعلان کیا گیا








