خانیوال۔ 18 جون (اے پی پی):حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان کی زیرنگرانی ضلع خانیوال میں ایل پی جی کی غیرقانونی منتقلی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
اس سلسلہ میں سول ڈیفنس آفیسر شہزاد قیصرکی زیرسرپرستی سول ڈیفنس کے اہلکاروں نے شہر میں ایل پی جی کے غیرقانونی سلنڈر ضبط کرلئے ہیں۔
اس حوالے سے سول ڈیفنس آفیسر شہزاد قیصر کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان کی ہدایت پر اس غیر قانونی دھندے میں ملوث افراد کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور ان سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔