خانیوال ، خاوند نے کلہاڑیوں کے وار سے اپنی بیوی کو قتل کردیا

107
گزشتہ سال قتل ہونے والے بھارتی سیاست دان بابا صدیقی کے بیٹے کو بھی جان سے مارنے کی دھمکیاں

خانیوال۔ 08 دسمبر (اے پی پی):تھانہ صدر میاں چنوں کے علاقہ چک نمبر 49 پندرہ ایل میں 5 بچوں کی ماں کو اس کے شوہر نے کلہاڑیوں کے وار سےقتل کردیا۔ مقتولہ سکھاں بی بی 5 بچوں کی ماں تھی ،بیوی کو قتل کرنے کے بعد ملزم نے اپنے ہی بھتیجے پر بھی کلہاڑی کے وار کیے جس سے بھتیجا بھی شدید زخمی ہوگیا۔

اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر پولیس میاں چنوں موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے نعش اور زخمی بھتیجے کو پوسٹ مارٹم کے لئے اولمپئن ارشد ندیم ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم گرفتار کر لیا ۔ملزم کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ قاتل رمضان کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے جبکہ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ملزم کی ذہنی حالت بالکل ٹھیک ہے رشتہ دار اسے بچانے کیلئے اس کو پاگل ظاہر کر رہے ہیں۔