خاکی پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار

105
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی ،بھاری مقدار میں منشیات برآمد،3 ملزمان گرفتار

مانسہرہ۔ 2 نومبر (اے پی پی):ایس ایچ او تھانہ خاکی عرفان خان نےکارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔ڈی پی او مانسہرہ شفیع اﷲ گنڈا پور کے احکامات پر ایس ایچ او تھانہ خاکی نے منشیات فروش شاہدکوگرفتار کر لیا۔

پولیس نے ملزم کے قبضہ سے تین کلو چرس برآمد کر کےمقدمہ درج کر لیا ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔