خدمات کے شعبہ کی برآمدات میں پانچ ماہ کے دوران 1.39 فیصداضافہ ہوا، شماریات بیورو

76
ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 9.95 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 41.90 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد ۔ 15 جنوری (اے پی پی) رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران خدمات کے شعبہ کی برآمدات میں 1.39 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔پاکستان بیورو برائے شماریات (پی ایس بی) کی جانب سے جاری کئے گئے اعدادو شمار کے مطابق جولائی سے نومبر 2018ءکے دوران خدمات کے شعبہ کی برآمدات کا مجموعی حجم دو ارب 17کروڑ ڈالر رہا ۔نومبر 2017ءکے مقابلے میں برآمدات کے حجم میں 0.23 فیصد کی کمی واقع ہوئی اور یہ 41کروڑ 69 لاکھ 70ہزار ڈالر سے کم ہوکر 41کروڑ 60لاکھ ڈالر تک آگئی۔