خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصد کمی

149
قیمتی پتھروں اورجیولری کی برآمدات میں پہلی سہ ماہی کے دوران اضافہ

اسلام آباد۔9جنوری (اے پی پی):خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصد کمی ہوئی ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 5 مہینوں میں جولائی تا نومبر 2024 کے دوران خسارہ 1.15 ارب ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا نومبر 2023 کےدوران خدمات کے شعبہ کا تجارتی خسارہ 1.25 ارب ڈالر رہا تھا۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارہ میں 0.10 ارب ڈالر یعنی 8 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے ۔