خرطوم ، 38 ویں بین الاقوامی تجارتی نمائش میں 17 پاکستانی کمپنیاں شرکت کررہی ہیں، ٹی ڈی اے پی

93
TDAP

اسلام آباد۔24جنوری (اے پی پی):سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں منعقد ہونے والی 38 ویں بین الاقوامی تجارتی نمائش میں 17 پاکستانی کمپنیاں شرکت کررہی ہیں۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے حکام نے کہا ہے کہ وزارت تجارت کی ’’لک افریقہ‘‘پالیسی کے تحت خرطوم عالمی نمائش میں بھرپور شرکت کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 21 جنوری 2021 کو شروع ہونے والی عالمی نمائش 8 روز جاری رہے گی جس میں انجینئرنگ سرجیکل ، بیوٹی پراڈکٹس، ادویات اور زراعت سمیت دیگر مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی 17 مقامی کمپنیاں شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی میلے میں شرکت سے قومی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔