خرم دستگیر نے چین کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لئے بھیجے جانے والا امدادی سامان کراچی ائرپورٹ پر وصول کیا

290

کراچی۔30اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر خرم دستگیر،وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی ، ن لیگ کے رہنماء نہال ہاشمی اور دیگر حکام نے کراچی ائرپورٹ پر دوست ملک چین کی جانب سے بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے بھیجے جانے والے امدادی سامان کو وصول کیا ۔

صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ وفاقی وزیر خرم دستگیر، نہال ہاشمی اور دیگر حکام کے ہمراہ کراچی ائیرپورٹ پر دوست ملک چین کی جانب سے بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے بھیجے جانے والے امدادی سامان کو وصول کیا۔اس موقع پر چین کے سفیر نونگ رونگ، قونصل جنرل ایل آئی لی بیجیان و دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کراچی ائیرپورٹ پر دو خصوصی پروازوں کے ذریعے دوست ملک چین کی جانب سے متاثرین کے لئے کھانے پینے کی اشیاء،ادویات، خیمہ سمیت دیگر ضروریات زندگی کا سامان بھیجا گیا ہے۔