خسرو بختیار اور عالم داد لالیکا کی چینی رہنماﺅں، سکالرز اور تھنک ٹینکس کو بریفنگ

264
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) کشمیر سے متعلق وزیراعظم کے خصوصی نمائندوں مخدوم خسرو بختیار اور عالم داد لالیکا نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل نتیجہ خیز مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا خواہاں ہے لیکن بھارت نے مذاکرات کی ہر پیشکش کو ٹھکرایا ہے، بھارت کی جانب سے کشمیری عوام پر مظالم کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے پاکستان کو مجبور کیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو بیجنگ میں چینی رہنماﺅں، سکالرز اور تھنک ٹینکس کو مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اجاگر کرتے ہوئے کیا۔ خصوصی نمائندوں نے بیجنگ میں تعلیمی ماہرین، وزارت خارجہ امور کے نائب وزیر، سکالرز اور دیگر حکام سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ نمائندوں نے انہیں بھارتی مقبوضہ کشمیر میں تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال اور بھارتی فورسز کے مظالم کے بارے میں تفصیل سے بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے اور پاکستان اس تنازعہ کا اہم فریق ہے اور کشمیری عوام کی حق خود ارادیت کیلئے جدوجہد کو اجاگر کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔