اسلام آباد۔1دسمبر (اے پی پی):خسرہ ،روبیلا اور پولیو سے بچاؤ کی قومی مہم کے دوران 3 کروڑ 30 لاکھ سے زائد بچوں کو ویکسین فراہم کی گئی۔ خسرہ، روبیلا اور پولیو سے بچاؤ کی قومی مہم ملک بھر میں 17 تا 29 نومبر تک جاری رہی ۔قومی ایمرجنسی آپریشن سینٹر( نیشنل ای او سی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خسرہ، روبیلا اور پولیو سے بچاؤ کی قومی مہم …
خسرہ ،روبیلا اور پولیو سے بچاؤ کی قومی مہم کے دوران 3 کروڑ 30 لاکھ سے زائد بچوں کو ویکسین فراہم کی گئی

مزید خبریں
اسلام آباد۔1دسمبر (اے پی پی):خسرہ ،روبیلا اور پولیو سے بچاؤ کی قومی مہم کے دوران 3 کروڑ 30 لاکھ سے زائد بچوں کو ویکسین فراہم کی گئی۔ خسرہ، روبیلا اور پولیو سے بچاؤ کی قومی مہم ملک بھر میں 17 تا 29 نومبر تک جاری رہی ۔قومی ایمرجنسی آپریشن سینٹر( نیشنل ای او سی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خسرہ، روبیلا اور پولیو سے بچاؤ کی قومی مہم کامیابی کے ساتھ مکمل کر لی گئی ہے۔
قومی مہم میں 1 کروڑ 85 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے، پنجاب میں 55 لاکھ 82 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے، سندھ میں 64 لاکھ 15 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے، خیبر پختونخوا میں 42 لاکھ 84 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے، بلوچستان میں 17 لاکھ 59 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے، جبکہ اسلام آباد میں 3 لاکھ 35 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے، گلگت بلتستان میں 1 لاکھ 31 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔انہوں نے بتایا سال 2025 کی آخری قومی پولیو مہم کا انعقاد 15 تا 21 دسمبر کیا جائے گا۔انہوں نے والدین سے اپیل ہے کہ ہر پولیو مہم میں اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں۔








