خشک میوہ جات اور نٹس کی درآمدات میںاپریل کے دوران 20.21 فیصد اضافہ

اسلام آباد ۔ 09جون (اے پی پی)خشک میوہ جات اور نٹس کی ملکی درآمدات میںاپریل 2019ءکے دوران 20.21 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2019ءکے دوران درآمدات کا حجم 583 ملین روپے تک بڑھ گیا جبکہ مارچ 2019ءکے دوران 485 ملین روپے کی درآمدات کی گئی تھیں۔ اس طرح مارچ 2019ءکے مقابلے میں اپریل کے دوران خشک میوہ جات اور نٹس کی قومی درآمدات میں 98 ملین روپے ( 20 فیصد )سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔