اسلام آباد۔9جنوری (اے پی پی):خشک میوہ جات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرنومبر2023 تک کی مدت میں خشک میوہ جات کی درآمدات پر7.64 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 81 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں خشک میوہ جات کی درآمدات پر4.23 ملین ڈالرکازرمبادلہ …
خشک میوہ جات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔9جنوری (اے پی پی):خشک میوہ جات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرنومبر2023 تک کی مدت میں خشک میوہ جات کی درآمدات پر7.64 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 81 فیصدزیادہ ہے،
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں خشک میوہ جات کی درآمدات پر4.23 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔ نومبرمیں خشک میوہ جات کی درآمدات کاحجم 2.30 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جواکتوبرمیں 1.70 ملین ڈالر اورنومبر2022 میں 1.053 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2023 میں خشک میوہ جات کی درآمدات پر9.18 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔








